Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات کا تجارتی حجم 365 ارب ریال

سعودی، اماراتی رابطہ کونسل کے ذریعے سٹریٹجک شراکت مضبوط ہوئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب اور امارات کے تعلقات تمام شعبوں میں مضبوط ہیں۔ خصوصاً تجارت کے شعبوں میں دونوں ملکوں نے غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔ دونوں مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے باہمی تجارت کو فروغ دے رہے ہیں‘۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ماجد القصبی نے ولی عہد کے دورہ امارات کے حوالے سے کہا کہ ’دونوں ملک تاریخی رشتوں، برادرانہ تعلقات اور مشترکہ رسم و رواج اور یکساں مستقبل سے جڑے ہوئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کی ملاقاتوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت کے قیام میں مدد ملی ہے۔ نئے مواقع ابھر کر سامنے آئے ہیں۔‘
سعودی وزیر تجارت کے مطابق ’چار برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھ کر 365 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے اورسعودی، اماراتی رابطہ کونسل کے ذریعے سٹریٹجک شراکت مضبوط ہوئی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ سعودی وژن نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش مسابقت کا ماحول تخلیق کیا ہے اور امکانات کے نئے دروازے کھولے ہیں۔

شیئر: