Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ملکی مصنوعات ترجیحی بنیادوں پر خریدی جائیں‘

ورچوئل اجلاس شیخ عبداللہ آل شیخ کی صدارت میں ہوا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی مجلس شورٰی کا ورچوئل اجلاس بدھ کو ڈاکٹر شیخ عبداللہ آل شیخ کی صدارت میں ہوا۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق شورٰی نے اجلاس میں قومی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ملکی مصنوعات ترجیحی بنیاد پر خریدنے کی منظوری دی اور کہا کہ سرکاری ادارے اس بنیاد پر نئی پالیسی بنائیں اور واضح حکمت عملی تیار کریں۔

 برآمدات کے فروغ سے متعلق حکمت عملی جلد مکمل کرنے کو کہا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

شورٰی نے ملکی اشیا کو فروغ دینے والے ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی اداروں کی مصنوعات میں ملکی اشیا کی شمولیت کا تناسب طے کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہے۔
شورٰی نے سعودی ترقیاتی فنڈ سے کہا کہ برآمدات کے فروغ سے متعلق حکمت عملی جلد از جلد مکمل اور برآمدای پروگرام کے معاملات سعودی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ بینک کے حوالے کیے جائیں۔

شیئر: