Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 9 دسمبر: امریکی ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

معاشی بہتری کے تمام تر اعلانات کے باوجود پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
جمعرات کو کاروباری سرگرمی کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 178.20 روپے تک جا پہنچی تھی، جس کے بعد معمولی ایڈجسٹمنٹ ہوئی تاہم کاروباری دن کے اختتام سے کچھ قبل اس کی قیمت 177.60 روپے ہو گئی تھی۔
کاروباری دن کے اختتام پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ آفیشل ریٹس کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 177.61 روپے رہی۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 201.08 روپے، برطانوی پاؤنڈ 234.52 روپے، آسٹریلوی ڈالر 127.34 روپے، سعودی ریال 47.34 روپے، اماراتی درھم 48.35 روپے، کویتی دینار 586.50 روپے، عمانی ریال 461.129 روپے، کینیڈین ڈالر 140.25 روپے اور بحرینی دینار 471.07 روپے ہے۔
اردو نیوز کو کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے دستیاب ڈیٹا کے مطابق جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں تجارتی عمل کے دوران ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت 180.50 روپے رہی، جو کاروباری دن کے اختتام سے کچھ قبل 180 روپے ہو چکی تھی۔
کاروباری دن کے اختتام پر  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 180.25 جب کہ قیمت خرید 178.5 رہی۔
 

شیئر: