پاکستان کے کئی گنجان آباد شہروں کی طرح اب اسلام آباد میں بھی بعض مقامات پر رش کی وجہ سے شہریوں کے لیے خریداری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سی ڈی اے نے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں شہر کے پہلے کار فری زون منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ دیکھیے اُردو نیوز کے نمائندے یوسف خان کی ڈیجیٹل رپورٹ۔