Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندی والے ممالک سے آنے والے شہریوں کے لیے نئی ہدایت

’نئی ہدایت پر ہر حال میں عمل کرنا ہے خواہ توکلنا میں مسافر کا جو بھی سٹیٹس ہوگا‘ (فائل فوٹو: الاقتصادیہ)
محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ پابندی والے ممالک سے آنے والے شہریوں کو پانچ دن ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے نئی ہدایت تمام فضائی کمپنیوں کے علاوہ نجی فضائی سروس فراہم کرنے والے اداروں کو بھی دے دی ہیں۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’جن ممالک سے براہ راست پروازوں کی پابندی ہے وہاں سے آنے والے شہریوں کے لیے ہدایت ہے کہ وہ پانچ دن کے لیے خود کو گھر تک لازمی طور پر محدود رکھیں۔‘
ادارے نے کہا ہے کہ ’ملک میں آمد کے دن اور پھر پانچویں دن انہیں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔‘
ادارے نے واضح کیا ہے کہ ’نئی ہدایت پر ہر حال میں عمل کرنا ہے خواہ توکلنا میں مسافر کا جو بھی سٹیٹس موجود ہو۔‘
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اومی کرون کے باعث 14 ممالک سے آنے والے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر رکھی ہے۔

شیئر: