ریاض میں ’ترجمہ‘ فورم کا انعقاد
ترجمہ دعوتی عمل کو موثر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی دارالحکومت ریاض میں ’ترجمہ‘ فورم کا انعقاد کیا گیا۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بھی فورم کے مباحثوں ، مکالموں اور ورکشاپس میں حصہ لیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اس موقع پر فورم کے شرکا کو بتایا کہ حرمین شریفین کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے ترجمے کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
دنیا کی اہم زبانوں میں مسجد نبوی میں جمعے کے خطبے، وعظ کی مجلس کے خلاصے اور مختلف علمی پروگراموں کی تفصیلات کے ترجمے دنیا بھر تک پہنچائی جا رہی ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ ترجمہ دعوتی عمل کو موثر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مسجد نبوی کے زائرین ترجمہ کی بدولت اسلام کی دوسری بڑی مسجد کی موثرسرگرمیوں سے واقف رہتے ہیں۔
ترجمہ فورم کا مقصد مترجمین کے تجربات کا تبادلہ ترجمے کی استعداد کا فروغ اور ترجمہ کو کامیابی کی نئی منزلوں سے روشناس کرانے کےلیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ تھا۔