Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر ہوگا

آگہی پروگرام  25 سے زیادہ زبانوں میں پیش کیے جا رہے ہیں۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ خطبہ عرفات کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں منارۃ الحرمین پلیٹ فارم اور ایف ایم پر نشر کیا جائے گا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ سے دینی، ثقافتی رہنمائی کے پروگرام کیے جاتے ہیں۔ آگہی پروگرام  25 سے زیادہ زبانوں میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
مقدس مساجد کی انتظامیہ کے ماتحت ترجمے اور زبانوں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر مشاری المسعودی نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ رہنمائی پروگرام کی بدولت زائرین سہولت و اطمینان کے ساتھ حج عمرہ و زیارت کے کام انجام دے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر یہ سارے کام انجام دیے جارہے ہیں جبکہ سیکریٹری ترجمہ وتکنیکی امور احمد الحمیدی اس سارے پروگرام کی نگرانی کررہے ہیں۔ 
علاوۃ ازیں مقدس مساجد کی انتظامیہ نےاس سال حج کے حوالے سے طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کرلیے۔  
مقدس مساجد کی انتظامیہ  نے طواف کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نئے انتظامات کیے ہیں۔ مطاف میں جانے اور وہاں سے نکلنے کے لیے متعدد راستے بنائے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے مسجد الحرام اور اس کے صحنوں کی چوبیس گھنٹے سینیٹائزنگ کے لیے 5 ہزار کارکنان کی خدمات حاصل کی ہیں۔

شیئر: