Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعمیراتی سامان میں چھپا کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

محکمہ کسٹم نے 8 لاکھ 88 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں محکمہ کسٹم نے 8 لاکھ 88 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
 منشیات تعمیراتی سامان کے کنٹینر میں انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کی جا رہی تھی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق زکوٰۃ ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے ایک کنٹینر میں چھپا کر لائی گئی تھیں۔ جدید ترین سراغ رساں آلات کی مدد سےمنشیات کی موجودگی کا پتہ لگالیا گیا۔

مملکت کی درآمدرات و برآمدات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

سمگلروں نے انتہائی مہارت سے تعمیراتی سامان میں نشہ آور گولیاں چھپا رکھی تھیں۔
زکوٰۃ ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے انتباہ کیا ہے کہ مملکت کی درآمدرات و برآمدات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور آئندہ بھی کی جاتی رہے گی۔
سعودی معاشرے کو نشہ آور اشیا کے مہلک اثرات سے بچانے کےلیے ہر ممکن اقدام کرتے رہیں گے۔ 

شیئر: