Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 2022: کون سی ٹیم کس کھلاڑی کو میدان میں اتارے گی؟

پی ایس ایل 7 کا انعقاد جنوری 2022 سے فروری 2022 تک ہوگا (فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستان سپر لیگ 7 یا پی ایس ایل 2022 کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی یہ بھی طے ہوگیا کہ آئندہ برس جنوری میں ٹی20 کرکٹ کے میلے میں کون سے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
ڈرافٹنگ کے دوران جہاں گذشتہ سیزن نہ کھیل سکنے والے عمر اکمل کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں واپسی ہوئی، وہیں پشاور زلمی کی جانب سے کیٹیگری تبدیل کرنے پر دلبرداشتہ کامران اکمل کی دستبرداری نے معاملے کو کچھ پیچیدہ بنا دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق 27 جنوری تا 27 فروری تک ٹورنامنٹ کے دوران 19 میچز لاہور جب کہ کراچی میں 15 میچز منعقد کیے جائیں گے، ٹورنامنٹ کا اختتامی مرحلہ بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 2022 کی ڈرافٹنگ مکمل ہونے کے بعد اس میں شامل چھ فرنچائزز کی ٹیموں کی پوزیشن اور ان میں شامل پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام جاننے کے خواہش مندوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے۔
ملتان سلطانز
پی ایس ایل کے گذشتہ سیزن کی چیمپئن ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ، محمد رضوان، رلی روسو، اوڈین سمتھ، صہیب مقصود، عمران طاہر اور شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔
’خوش دل خان، شاہنواز دھانی، رومان رئیس، آصف آفریدی، انور علی، روومین پاؤل، عمران خان سینیئر، عباس آفریدی، عامر عظمت، بلیسنگ مظربانی اور احسان اللہ بھی ملتان سلطانز میں شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کے پی ایس ایل سیون سکواڈ میں چھ غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

پشاور زلمی
کامران اکمل کی جانب سے سلور کیٹیگری میں شامل کیے جانے پر ناراضی کے اظہار کے باوجود انہیں ٹیم میں شامل دکھانے والی پشاور زلمی نے حضرت اللہ زازئی، وہاب ریاض اور لیام لونگ سٹون کو پلاٹینیئم کیٹیگری دی ہے۔
چھ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ سکواڈ مکمل کرنے والی زلمی کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، شیرفین روتھرفورڈ، حیدرعلی، عثمان قادر، ثاقب محمود، حسین طلعت، سلمان ارشاد، ارشد اقبال، ثمین گل، ٹام کوہلر کیڈمور، سراج الدین، محمد عامر خان، بین کٹنگ اور محمد حارث شامل ہیں۔

لاہور قلندرز

فخز زمان، شاہین آفریدی اور افغانستان کے راشد خان کے ساتھ پلاٹینیئم کیٹیگری مکمل کرنے والے لاہور قلندرز نے ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور محمد حفیظ کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
قلندرز کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فل سالٹ، ہیری بروک، کامران غلام، ڈین فاکس کرافٹ، سہیل اختر، ذیشان اشرف، احمد دانیال، زمان خان، معاذ خان، سمیت پٹیل اور سید فریدون محمود شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی چھ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا سکواڈ مکمل کرلیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں جیسن روئے، جیمز ونس، سرفراز احمد، جیمز فلکنر، افتخار احمد، محمد نواز، شاہد خان آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ، عمر امکمل، سہیل تنویر، بین ڈنک، خرم شہزاد، نوین الحق، عبدالواحد بنگلزئی، محمد اشعر قریشی، نور احمد اور احسن علی شامل ہیں۔

کراچی کنگز

پانچ غیر ملکی اور 13 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ 18 رکنی سکواڈ مکمل کرنے والی ٹیم کراچی کنگز اس مرتبہ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو اپنا حصہ بنائے ہوئے ہیں۔ بابر اعظم پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔
پی ایس ایل 2022 کا ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد کراچی کنگز کے سکواڈ میں کرس جارڈن، بابراعظم، عماد وسیم ،لیوس گریگوری، محمد نبی، محمد عامر، جو کلارک، شرجیل خان، عامر یامین، عمید آصف، ٹام ابیل، روحیل نزیر، محمد عمران، محمد الیاس، فیصل اکرم، قاسم اکرم، طلحہ احسن اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے چھ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے پی ایس ایل 2022 کے سکواڈ کو حتمی شکل دی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے پی ایس ایل 7 کے سکواڈ میں کولن منرو، آصف علی، حسن علی، مرچنٹ ڈی لانگے، شاداب خان، فہیم اشرف، الیکس ہیلز، محمد وسیم جونیئر، محمد اخلاق، ریسی ٹوپلے، دانش عزیز، ظفر گوہر، پال سٹرلنگ، مبشر خان، محمد زیشان، رحمان اللہ گرباز اور اطہر محمود شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے اس سے قبل ہونے والے چھ ایڈیشنز میں سے اسلام آباد یونائیٹڈ دو مرتبہ، جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ایک ایک مرتبہ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل میں شریک واحد ٹیم ہے جو اب تک ٹورنامنٹ جیتنے سے محروم رہی ہے۔

شیئر: