Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نماز استسقا سورج نکلنے کے پندرہ منٹ بعد ادا کی جائے گی

پیر کو مملکت بھر میں صلاہ استسقا ادا کی جائے گی( فائل فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اپیل پر پیر کو مملکت بھر میں صلاہ استسقا ( بارش کے لیے خصو صی نماز) ادا کی جائے گی۔
عاجل ویب کے مطابق وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ صلاہ استسقا سورج نکلنے کے پندرہ منٹ بعد مملکت کی تمام جامع مساجد میں اداکی جائے۔
وزارت نے کہا ہے کہ تمام لوگ صلاہ استسقا کے موقع پر کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔
وزارات تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ صلاہ استسقا سکولوں اور جامعات میں بھی ادا کی جائےگی۔
مکہ مکرمہ میں صلاہ استسقا صبح 7 بجکر 4 منٹ، ریاض میں 6 بجکر 43 منٹ، مدینہ منورہ میں 7 بجکر 11 منٹ، دمام میں چھ بجکر 33 منٹ، بریدہ میں 6 بجکر 58 منٹ اور ابہا میں 6 بجکر 47 منٹ پر ہوگی۔

 

شیئر: