Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم ’تمزق‘ کا 15 عالمی فلموں سے مقابلہ

’جدہ میں منعقد ریڈ سی فلم فیسٹیول میں 67 ممالک کی 138 فلموں کی نمائش کی جائے گی‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں تیار ہونے والی فلم ’تمزق‘ گزشتہ ہفتے ریڈ سی فلم ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی ہے۔
العربیہ کے مطابق سعودی فلم کا ریڈ سی ایوارڈ کے لیے 15 بین الاقوامی فلموں سے مقابلہ ہوگا۔
جدہ میں منعقد ریڈ سی فلم فیسٹیول میں مجموعی طورپر 67 ممالک کی 138 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
فلم ’تمزق‘ کے ہیرو فائز بن جریس نےکہا ہے  کہ ’اس فلم کی کہانی ایک حاملہ سعودی خاتون کے گرد گھومتی ہے‘۔
’ فلم میں خاتون کو باور کرایا جاتا ہے کہ اسے حقیقت کو سمجھنا ہوگا، خوابوں اور سرابوں کی کیفیت سے باہر نکلنا ہوگا‘۔
’بچے کو جنم دینے کا مرحلہ موت کا سامنا کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔ اس سے پہلے کہ قاتل اسے اور اس کے خاندان تک پہنچے اسے اپنی حقیقت کا سامنا کرنے سے پہلے اپنی زندگی اور اس کی بکھری ہوئی یادوں کو اکھٹا کرنا ہو گا‘۔
بن جریس نے کہا کہ انہیں فیسٹیول ایوارڈز میں فلم کی نامزدگی پر فخر ہے۔ فلم کا آئیڈیا اختراعی ہے، جس کی ہدایت کاری حمزہ جمجوم نے کی ہے اور اس کی پروڈکشن رومانیہ اور مملکت نے مل کر کی ہے۔
فیسٹیول میں سعودی عرب کی 26 فلمیں دکھائی جائیں گی، جن میں 24 نیو سعودی سینما سیکشنز میں شامل ہیں۔ سات طویل جب کہ 17 فیچر فلمیں ہیں۔

شیئر: