Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فلم فیسٹیول میں بالی وڈ فلم '83' کا ورلڈ پریمیئر

یہ ایسی یادگار فلم ہے جو جدہ کے عوام کو بہترین تفریح مہیا کرے گی۔ (فوٹو: ریڈ سی فیٹسیول)
انڈین فلم ساز کبیرخان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم '83' کا جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 15 دسمبر کو ورلڈ پریمیئر ہوگا۔
عرب نیوز کے مطابق بالی وڈ کی یہ فلم عام سنیماؤں میں 24 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم  '83' دراصل انڈین کرکٹ کپتان کپل دیو کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

فلم 83 کے پریمیئر میں اداکار اور تکنیکی عملے کے ساتھ ساتھ کچھ اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی جن میں بالی ووڈ  کی اداکارہ  دپیکا پڈوکون کے علاوہ 1983 کی ورلڈ کپ جیتنے والی انڈین ٹیم کے کپتان کپل دیو،اس وقت کی  ٹیم کے نائب کپتان مہندر امرناتھ اور لیجنڈری کرکٹر سری کانت شامل ہوں گے۔
فلم کے ہدایت کار کبیر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سنیما گھروں کا آغاز انڈیا اور دنیا بھر کے فلم سازوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
کبیر خان نے ایک بیان  میں کہا ہے کہ میں اپنی نئی فلم کی جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمئیر کے لیے بہت پرجوش ہوں۔
ہدایت کار نے بتایا کہ فلم کے سفر کا آغاز اور اس کی کہانی کو رنویرسنگھ، دپیکا پڈوکون اور کرکٹ آئیکون کپل دیو کے ساتھ  سلور سکرین پر لے کر آنا میرے لیے ورلڈ کپ جیتنے جیسا تھا۔

اداکاروں نے کرکٹ کی باریکیوں کو سمجھنے کے لئے مہینوں تربیت کی۔ (فوٹو عرب نیوز)

رنویر سنگھ کی اداکاری میں بننے والی '83' دراصل انڈین کھلاڑی کپل دیو کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے جنہوں نے 1983میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لندن کے لارڈز گراؤنڈ پر انڈین ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے پہلے ورلڈ کپ جیتایا تھا۔
فلم بنانے سے قبل اداکاروں نے مشرقی انگلینڈ میں کرکٹ کی باریکیوں کو سمجھنے کے لیے کرکٹرز کے ساتھ مہینوں تربیت کی ہے۔
فلم فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ایڈورڈ وینٹروپ نے بتایا ہے کہ ’83‘ ایک ایسی یادگار فلم ہے جو جدہ اور پوری دنیا میں عوام کو بہترین تفریح مہیا کرے گی۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: