Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی کے کیسز میں سرکاری افسران سمیت متعدد افراد کے خلاف کارروائی

کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی 15 بڑے کیسز نمٹائے ہیں۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی ( نزاھہ) کے عہدیدار نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں فوجداری کے متعدد کیس نمٹائے گئے ہیں۔
زیرحراست افراد کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ 15 بڑے کیسز نمٹائے گئے ہیں۔
جرائم کا سراغ لگانے والے تین اہلکاروں اور ایک سعودی شہری کو ایک عرب ملک کے دو باشندوں سے 49 لاکھ ریال ہتھیانے پر گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 34 لاکھ 43 ہزار ریال برآمد ہوئے۔
عرب ملک کے شہریوں کو بھی مبینہ رقم کا جائز ذریعے نہ بتانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
منی لانڈرنگ کا کیس ختم کرنے کےلیے مقامی شہری سے 10 لاکھ ریال طلب کرنے والے ایک افسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انسداد تجارتی جعلسازی کے ادارے کے ایک انچارج کو 39 لاکھ 80 ہزار ریال آمدنی کا ذریعہ نہ بتانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ 
ایک سعودی شہری کے حق میں فیصلہ جاری کرنے والے کمرشل کورٹ کے ایک حج کو تین لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔
 وزارت دفاع کے ایک افسر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ایک پولیس افسر، میونسپلٹی کے انجینیئر،  محکمہ شہری دفاع کے افسر، پرائیوٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ دار، وزارت داخلہ کے تین افسران اور بلدیہ کے متعدد اہلکاروں کو مالیاتی بدعنوانی کے کیسزمیں حراست میں لیا گیا ہے۔

شیئر: