Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرپورٹس پر ٹیکسیوں کے نئے نرخ نامے کی منظوری

ٹیکسی کرائے کی شروعات پانچ اور پندرہ ریال سے ہو گی( فوٹو الوطن)
سعودی وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات انجینئر صالح الجاسر نے سعودی ایئرپورٹس پر ٹیکسیوں کے نئے نرخ نامے کی منظوری دی ہے۔  
الوطن اخبار کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور محکمہ شہری ہوابازی کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی نے ایئرپورٹس کی ٹیکسیوں کےلیے نیا نرخ نامہ جاری کیا تھا ۔  
وزارت نقل و حمل کے مطابق داخلی پروازوں والے مملکت کے بارہ ایئرپرٹس پر ٹیکسیوں کے نئے نرخ نامے پر عملدرآمد شروع ہو گا۔ ٹیکسی کرائے کی شروعات پانچ اور پندرہ ریال سے ہو گی۔
قصیم ، حائل اور تبوک ایئرپورٹ پر ٹیکسیاں 15 ریال سے کرایہ شروع کریں گی۔ الجوف اورعرعر ایئرپورٹ پر ٹیکسیوں کے کرایوں کی شروعات 10 ریال سے ہو گی جبکہ دیگر ایئرپورٹس سے ٹیکسیوں کا کرایہ پانچ ریال سے شروع ہو گا۔ 

 

شیئر: