Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوارڈ یافتہ سعودی ’تاکد‘ ایپ کا موسمیاتی تبدیلی کی جنگ میں اہم کردار

ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آلات کے لیے مفت دستیاب ہے( فوڈو عرب نیوز)
 دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں، توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش ایک اہم عالمی مسئلہ ہے لیکن  لوگ یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ آیا وہ آلات، گاڑیاں یا دیگر سامان جو ان کے پاس ہے وہ اپنی کارکردگی کے دعووں کے مطابق خریدنے پرغور کر رہے ہیں؟
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ایوارڈ یافتہ تاکد ایپ اس میں رہنمائی کر سکتی ہے۔ اس ایپ کو سعودی سٹینڈرڈز، میٹرولوجی اورکوالٹی آرگنائزیشن (ایس اے ایس کو) کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ صارفین کو کسی پروڈکٹ کے بارے میں سعودی کوالٹی مارک کی درستگی کی تصدیق کرنے کی اجازت دیتا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پروڈکٹ اور اس کی تیاری کا عمل تنظیم کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
اس کے علاوہ اس ایپ توانائی کی بچت اور ایندھن کی کارکردگی کے بارے میں فراہم کردہ معلومات کو ایس اے ایس کو کےمطابق جانچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آلات کے لیے مفت دستیاب ہے۔ صارفین بجلی کے آلات، گاڑیاں، ٹائر اور لائٹنگ سمیت مختلف قسم کی مصنوعات کے معیار کے نشان یا توانائی کی کارکردگی کے ڈیٹا کو چیک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ انہیں پروڈکٹ کے توانائی کی کارکردگی کے لیبل پر پرنٹ کردہ کیو آر کوڈ کو سکین کر کے اپنی ڈیوائس کے کیمرے کا استعمال کرنا ہے۔
اگر پروڈکٹ ایس اے ایس او ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ ہے تو آفیشل معلومات ظاہر ہوتی ہیں اور صارف اس کا موازنہ اس شے کے ساتھ فراہم کردہ معلومات سے کر سکتے ہیں۔ اگر لیبل پر موجود معلومات ایس اے ایس او ڈیٹا کے مطابق نہیں ہیں تو ایپ کے ذریعے تضاد کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔
مئی میں ہونے والے عرب انرجی ایفیشنسی ڈے مقابلے میں تاکد نے توانائی کی بچت کی خدمت میں سمارٹ ٹیکنالوجیز کے جدید ترین استعمال کے لیے ایوارڈ جیتا تھا۔
2018 میں تاکد کو دو کیٹاگریز میں گلف کسٹمرایکسپیریئنس ایوارڈز ملے جن میں کسٹمر ایکسپریئنس پروفیشنلز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دبئی میں تقریب کے دوران ڈیجیٹل کا بہترین سرکاری استعمال اور موبائل ایپلیکیشنز کا بہترین استعمال شامل ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایپ کی کامیابی اور پہچان ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں کام کی عکاسی ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر ماحولیات کو محفوظ بنانے، توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور صارفین کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ توانائی کی قومی کھپت کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

شیئر: