ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر دفاع کی ملاقات
جمعرات 16 دسمبر 2021 9:29
’دونوں رہنماؤں نے دفاع کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر دفاع بن والاس نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دفاع کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔
ملاقات کے دوران خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
قبل ازیں برطانوی وزیر دفاع نے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی۔
اسی طرح کی ملاقات وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور برطانوی وزیر دفاع کی بھی ہوئی ہے۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سعودی عرب اور برطانوی تعلقات میں استحکام پر گفتگو ہوئی ہے۔