عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ مارب، مغربی ساحل اور الجوف میں حوثیوں کے ٹھکانوں پرجمعرات کو 23 حملے کیے گئے ۔
اخبار24 کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حملوں میں حوثیوں کی 23 عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں اور 365 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے بتایا کہ مارب کے جنوبی محاذ پر جمعرات کو حوثیوں نے ایک بڑا حملہ کیا تھاجسے پسپا کر تے ہوئےان کی 14 عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گیئں اور 250 سے زیادہ حوثی جنگجووں کو ہلاک ہوئے۔