Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے مارب میں 35 ٹارگٹڈ آپریشن، 200 سے زیادہ حوثی ہلاک

ٹارگٹڈ آپریشنز میں 21 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں(فائل فوٹو اے ایف پی)
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ’ یمن کے گورنریٹ مارب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف حملوں میں مزید 200  سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  بیان میں کہا گیا کہ ’ ٹارگٹڈ آپریشنز میں 21 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں‘۔
عرب اتحاد برائے یمن کا کہنا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کےعسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 35 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے ہیں‘۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد نے مغربی ساحل پر یمنی فورسز کی مدد اور شہریوں کے تحفظ کےلیے تین ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ دو فوجی گاڑیوں کا نشانہ بنایا گیا، پندرہ سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔

شیئر: