Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اہلیہ کو گردہ عطیہ کرکے قلبی سکون ملا‘

اہلیہ دوبرس سے گردوں کے امراض میں مبتلا تھیں(فوٹو، عاجل نیوز)
القنفذہ کمشنری میں تحفیظ القرآن کریم کے ایک معلم نے گردے کے امراض میں مبتلا اہلیہ کو اپنا گردہ عطیہ کردیاـ معلم کی اہلیہ گزشتہ دو برس سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھی ـ
عاجل نیوز کے مطابق قنفذہ کمشنری میں جمعیہ تحفیظ القرآن کریم کے زیر انتظام مدرسے کے معلم ’حمد الفقیہ‘ کی اہلیہ گزشتہ دوبرس سے گردے کے امراض میں مبتلا تھیں جس کےلیے انہیں مستقل بنیادوں پر ڈائیلاسیس کے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑتا تھاـ
ڈائیلاسیس کے تکلیف دہ مراحل کو دیکھتے ہوئے’حمد ‘ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا ایک گردہ اہلیہ کو عطیہ کردے ـ اسی سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ’حمد‘ نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنہوں نے تمام ٹیسٹ وغیرہ کیےجن کی رپورٹ مثبت آنے اور گردہ میچ کرجانے پرآپریشن کے لیے منظوری دے دی ـ
گردے کی پیوند کاری کا آپریشن جدہ کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں کیا گیا جو کامیاب رہاـ اس ضمن میں معلم حمد کا کہنا تھا کہ اہلیہ کی تکلیف سے پریشان تھا مگر اب انہیں آرام میں دیکھ کرقلبی سکون محسوس کررہا ہوں

شیئر: