Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں موسلادھار بارش، اونٹ بہہ گیا

ریاض۔۔۔۔ریاض ریجن کے شمالی اور مغربی علاقوں میں بارش سے پیدا ہونیوالے سیلاب نے ریاض مکہ شاہراہ بند کردی جبکہ اشیقر میں سیلاب ا ونٹ کو بہا لے گیا۔اشیقر میں موسلادھار بارش نے بھاری نقصان پہنچایا۔یہاں ژالہ باری بھی ہوئی۔الغاط کمشنری میں بارش سے وادیاں پانی سے لبالب بھر گئیں۔مقامی شہری بارش رکنے کے بعد خوبصورت مناظر اور خوشگوار موسم سے لطف اٹھانے کیلئے آبادی سے باہر نکل آئے۔ژالہ باری کے مناظر کی وڈیو کلپ بناکر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئیں۔

شیئر: