Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجر اسود کو ورچوئلی دیکھنے کی سہولت، ڈاکار ریلی 2022 اور بریل قرآن ڈیوائس سمیت گذشتہ ہفتے کی تصویری جھلکیاں

عربی رسم الخط کے سال کو مناتے ہوئے پلوں کے نیچے اور دیواروں پر عربی خطاطی کی گئی (فوٹو: وزارت ثقافت)
سعودی عرب میں حجر اسود کو ورچوئلی دیکھنے کی سہولت، واکنگ ٹریک سے’جدہ مووز‘ مہم کا آغاز، ڈاکار ریلی 2022 میں شامل گاڑیاں عربی رسم الخط کی مناسبت سے پلوں پر خطاطی اور نابینا افراد کے لیے الیکٹرانک بریل قرآن ڈیوائس گذشتہ ہفتے اہم خبریں رہیں۔
واکنگ ٹریک سے’جدہ مووز‘ مہم کا آغاز  
کورنیش کے واکنگ ٹریک سے’جدہ مووز‘ مہم کا آغاز کردیا گیاـ مہم کے آغاز کے موقع پر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار سے زائد سعودی اور غیر ملکیوں نے شرکت کی ـ 
حجر اسود کو ورچوئلی دیکھنے کی سہولت 
حجر اسود ورچوئل انیشیٹیو کا افتتاح کیا گیا۔ یہ انشیٹیو ڈیجیٹل ایگزیبیشن نے ام القریٰ یونیورسٹی کے ماتحت خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے متعارف کرایا ہے‘۔  
 
باسکٹ بال کے عالمی مقابلے 
کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں باسکٹ بال کے عالمی مقابلے ہوئے جس میں عالمی ٹیموں نے حصہ لیا ۔  
ڈاکار ریلی 2022 میں شریک گاڑیاں جدہ 
ڈاکار ریلی 2022 کے انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں جدہ بندرگاہ پر ریلی میں شریک گاڑیاں پہنچ رہی ہیں ۔ 
نابینا افراد کےلیے الیکٹرانک بریل قرآن ڈیوائس 
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے نابینا زائرین کےلیے نئی سہولت کا اضافہ کیا ہے۔ نابینا افراد کےلیے الیکٹرانک بریل قرآن ڈیوائس کا افتتاح کیا گیا ہے جس کی بدولت نابینا افراد قرآن کریم کی تلاوت، اس کی تفسیر آسانی سے پڑھ سکتے ہیں۔  
عربی رسم الخط کی مناسبت سے پلوں پر خطاطی 
عربی رسم الخط کے سال کو مناتے ہوئے پلوں کے نیچے اور دیواروں پر عربی خطاطی کی گئی ہے ۔  
ایس او پیز کی نگرانی کےلیے تفتیشی دورے 
شادی ہال میں ایس او پیز کی نگرانی کےلیے وزارت بلدیاتی امور کے تفتیشی دورے جاری ہیں ۔  

 

شیئر: