Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 22 ہوائی اڈوں کی نجکاری کا منصوبہ

آئندہ برس 22 ہوائی اڈے ہولڈنگ کمپنی کے حوالے کردیے جائیں گے (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج نے کہا ہے کہ سال 2022 میں 22 ہوائی اڈے ایک ہولڈنگ کمپنی کے حوالے کر دیے جائیں گے جو ان کی نجکاری کی جہت میں اہم قدم ہوگا۔
سبق ویب کے مطابق الدعیلج نے مزید کہا کہ 3 ہوائی اڈوں کی نجکاری کے حوالے سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں جن میں ابہا، طائف اور القصیم کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔
وہ اتوار کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر’سال‘ کمپنی کے سروسز سٹیشن کے توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔
عبدالعزیز الدعیلج نے کہا کہ ابہا، طائف اور القصیم ہوائی اڈوں کی نجکاری کے لیے اقتصادی، مالیاتی اور فنی سروے و منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔  

شیئر: