راج شاہی، بنگلہ دیش۔۔۔۔۔مالدیپ کی ایک ماڈل گرل روضہ آصف نے بنگلہ دیش کے شہر راجشاہی میں اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ وہ اسلامی بینک میڈیکل کالج کی میڈیکل کی سیکنڈ ایئرکی طالبہ تھی۔اطلاعات کے مطابق رات کے کھانے کے بعد وہ بستر پر گئی اور جب ناشتے کیلئے نہ آئی تو اس کی دوستوں نے کھڑکی سے کمرے میں جھانکا تو نعش چھت سے لٹک رہی تھی۔پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے کہا کہ اس نے بستر پر کرسی رکھی اورکرسی پر تکیہ رکھ کر پنکھے سے لٹک گئی۔ہم خودکشی کا امکان مسترد نہیں کررہے تاہم انہوں نے کہا اس کی گردن پر نشانات پائے گئے اور اس بارے میں تحقیقات جاری ہے۔مالدیپ میں اپنی آنکھوں کے رنگ کی وجہ سے مشہور تھی۔مالدیپ کے سابق صدر نے بھی اس کی تعریف کی تھی جبکہ اکتوبر 2016ء میں ووگ انڈیا میگزین کے کورپر بھی اس کی تصویر شائع ہوئی تھی۔