Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پائلٹ نے اونٹوں کا کاروبار شروع کر دیا

انہوں نے فضا میں پرواز بھرنے کو خیر باد کہہ کر صحرا صیاہد کا رخ کر لیا (فوٹو: سبق)
سعودی پائلٹ عبد اللہ بن محمد العصیمی نے ایئرلائن کا کام چھوڑ کر اونٹوں کا کاروبار شروع کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے فضا میں پرواز بھرنے کو خیر باد کہہ کر صحرا صیاہد کا رخ کر لیا ہے جہاں ان کا اونٹوں کا باڑہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اتنی شاندار ملازمت ترک کرکے اونٹوں کا کاروبار کرنے سے پہلے دونوں پہلوؤں کے فائدے اور نقصانات کا جائزہ لیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایئرلائن کی ملازمت کے مقابلے میں مجھے اونٹوں کا کاروبار زیادہ فائدہ مند نظر آیا ہے‘۔
انہوں نے دوسرے لوگوں کی طرح محض خرید و فروخت پر اکتفا نہیں بلکہ اونٹوں کا کاروبار کرنے والی ایک کمپنی قائم کی اور اس کے لیے وزارت تجارت سے پہلا لائسنس بھی حاصل کر لیا ہے۔
ان کے اونٹ کمپنی کے لیبل کے ساتھ کنگ عبد العزیز میلے میں دوڑ میں شریک کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اونٹوں کا کاروبار جدید انداز میں کر رہے ہیں۔ صرف دوڑ میں شرکت کرنے پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ اونٹ پالنے اور ان کی افزائش کے علاوہ خرید و فروخت میں حصہ لیتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی وژن 2030 کے تحت کاروبار کی نئی جہتیں شروع ہوئی ہیں جن میں سعودی ثقافت اور تہذیب کی ترویج و اشاعت کے ساتھ  ترقی کے وسیع امکانات ہیں‘۔

شیئر: