Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے متاثر ممالک کے لیے آئی ایم ایف ایمرجنسی فنڈنگ میں توسیع

ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف بہت جلد ایمرجنسی فنڈنگ دینا شروع کر دے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ممالک کے لیے ایمرجنسی فنڈنگ میں 18 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پیر کو جون 2023 تک مالیاتی معاہدوں میں عارضی طور پر توسیع کی ہے۔
اپریل 2020 میں جب دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کیسز اور اموات کی پہلی لہر کا سامنا کرنا پڑا تو آئی ایم ایف نے اس طرح کی امداد تک رسائی کو آسان کر دیا تھا۔ اس میں ملکوں کو ملنے والی فنڈنگ بھی بڑھا دیا گیا تھا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پہلے بھی دو مرتبہ پروگراموں میں توسیع کی جا چکی ہیں۔ پروگرام میں پہلی توسیع ستمبر 2020 اور دوسری بار گذشتہ مارچ میں کی گئی تھی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے اس پر بھی اتفاق کیا کہ عارضی طور پر بڑھائی گئی دیگر مالیاتی معاہدوں میں یکم جنوری 2022 سے وبا سے پہلے کی سطح تک کمی کر دی جائے گی۔
ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف بہت جلد ایمرجنسی فنڈنگ دینا شروع کر دے گا۔
پیر کو آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ اس نے ایک پروگرام کے تحت قرضوں کے ریلیف کے پانچویں اور آخری راؤنڈ کی منظوری دی ہے جو غریب ترین ممالک کی مدد کرے گا۔

وبا کے آغاز میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ سے لاکھوں افراد نے روزگار ہوگئے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشتوں کو نقصان اٹھانا پڑا جبکہ لاکھوں افراد بھی بے روزگار ہوئے تھے۔
 کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کی وجہ سے متعدد ممالک نے ایک مرتبہ پھر سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔
کئی ممالک نے نئے سال اور کرسمس کی تقریبات پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔
اومی کرون کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے امریکہ کے وسط مغربی ریاستوں میں ہسپتال ’بدترین حالات‘ کی تیاری کر رہے ہیں۔

ٹائمز سکوائر میں نئے سال کی تقریب میں محدود افراد شرکت کر سکیں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

حالیہ ہفتوں مین انڈیانا، اوہائیو اور مشی گن دیگر ریاستوں کی نسبت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کے محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ان ریاستوں کے ہسپتالوں کے چار میں سے ایک بستر پر کورونا سے متاثر مریض زیرعلاج ہے۔
امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں نئے سال کی تقریب بھی محدود پیمانے پر کی جائے گی۔
ہر سال اس تقریب میں تقریباً 58 ہزار افراد ٹائمز سکوائر میں جمع ہوتے ہیں تاہم اس سال صرف 15 ہزار افراد ٹائمز سکوائر آ سکیں گے۔ ہر فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا اور صرف ان افراد کو اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسینیشن کی ہو۔

شیئر: