Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی نور الحق قادری سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: سعودی ایمبیسی)
پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات کی ہے۔
جمعے کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے سعودی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی وزارت مذہبی امور پہنچے تو وفاقی وزیر نورالحق قادری نے ان کا استقبال کیا۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات میں خوشگوار گفتگو ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: