Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم شروع

1500رضا کار شہریوں اور غیرملکیوں میں مہم چلائیں گے
جدہ: جدہ میں 1500سعودی رضا کار شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔ سعودی رضاکاروں کی ٹیم میں مرد وخواتین شامل ہیں۔ وہ گھروں میں جاکر لوگوں کو ڈینگی وائرس کی خطرناکی اور بچاؤ کی تدابیر کے متعلق معلومات پیش کریں گے۔ آگاہی مہم کے دوران شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں بروشر اور دیگر معلوماتی بروشر تقسیم کئے جائیں گے۔ المدینہ اخبار کے مطابق رضاکاروں کو خصوصی تربیتی کورس سے گزارا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جدہ میونسپلٹی عزیزیہ، صفا، البلد اور حمدانیہ کے علاوہ دیگر محلوں میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم چلا رہی ہے۔ 
 
 

شیئر: