Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالز میں داخلے سے پہلے توکلنا ایپ کی سکیننگ لازمی قرار

مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو مالز میں داخلے کی اجازت ہوگی (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے خریداروں کو شاپنگ مالز، تجارتی مراکز اور کمپلیکس میں داخلے ہونے پر اپنے سمارٹ فونز سے قومی کورونا وائرس ایپلی کیشن کے ذریعے سکیننگ کرنا لازم قرار دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ترجمان وارت تجارت عبدالرحمان الحسین نے کہا ہے کہ ’صارفین کو تجارتی مراکز اور کمپلیکس میں داخل ہونے سے پہلے ’توکلنا‘ ایپ کے ذریعے بارکوڈ سکین کرنا ہوگا تاکہ حفاظتی ٹیکوں کی افادیت کو چیک کر سکیں۔ مکمل ویکسین نہ لگانے والے افراد کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے یہ اعلان دارالحکومت ریاض میں کورونا وائرس کی پیش رفت پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’تجارتی اداروں کو داخلی راستوں پر خودکار صحت کی تصدیق کے اجازت نامے کا کوڈ لگانا ہوگا اور عملہ اس بات کو یقینی بنانے کا ذمہ دارہے کہ صارفین داخل ہونے سے پہلے بارکوڈ کو سکین کریں۔‘
انہوں نے کہا کہ ریٹیل سیکٹر کی تمام چھوٹی دکانیں، جیسے گروسری سٹورز، لانڈریٹس، حجام کی دکانیں اور درزی بھی ایپ کے ذریعے صارفین کے حفاظتی ٹیکوں کی تصدیق کرنے کے پابند ہیں۔
الحسین نے کہا  کہ شاپنگ مالز اور دیگر مارکیٹس میں داخل ہونے کی اجازت صرف ان افراد کو ہوگی جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہوں گے۔
’ایپ میں صحت کی تصدیق کی نئی خودکار سروس مالز، شاپنگ سینٹرز اور کمپلیکس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ عزم اور تعمیل کی شرح کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔‘

شیئر: