Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ضوابط و دیگر خلاف وزیوں پر کارروائیاں

بازاروں اور مالز کے گزشتہ ہفتے 597 تفتیشی دورے کیے (فوٹو: ٹوئٹر)
حائل میونسپلٹی نے کورونا ایس اوپیز کی متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے پر 24 تجارتی ادارے سیل کر دیے ہیں۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حائل میونسپلٹی اور اس کی بلدیاتی کونسلوں کے  انسپکٹرز نے تجارتی مراکز، بازاروں اور مالز پر گزشتہ ہفتے 597 تفتیشی دورے کیے۔
 میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ تفتیشی عمل کے دوران 24 اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جہاں ایک طرف تو کورونا ایس اوپیز کی پابندی نہیں کی جا رہی تھی دوسرے وہاں صفائی کا معیار ٹھیک نہیں تھا۔
سامان کو غلط طریقے سے ذخیرہ کیا گیا تھا ۔ کھانے پینے کی اشیا محفوظ کرنے کے لیے مقرر ضوابط نظر انداز کیے جا رہے تھے ۔  
میونسپلٹی نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی اور غذائی اشیا کے تحفظ کے لیے مقرر ضوابط پر عملدرآمد کی مہم میں تعاون کریں ۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں شکایات مرکز 940 پر رابطہ کر کے مطلع کریں ۔  

شیئر: