Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں نماز اور طواف میں سماجی فاصلے پر عمل درآمد آج سے

’مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں‘ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ نمازیوں اور زائرین میں سماجی فاصلے پر عمل درآمد کا آغاز آج جمعرات سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مطاف میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جارہے ہیں۔‘
’اس مقصد کے لیے پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے سٹکرز چسپاں کرنے کا عمل شرع ہوچکا ہے۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اسی طرح مصلوں کی دوبارہ تقسیم ہو رہی ہے تاکہ نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔‘
’تمام مصلوں میں بھی سماجی فاصلے پر عمل کرنے کے لیے سٹکتز چسپاں کیے جارہے ہیں۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تمام زائرین کو ماسک پہننے کی پابندی کرنا ہوگی اور مسجد الحرام میں موجودگی کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا۔‘

شیئر: