Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں سماجی فاصلے کے ساتھ پہلی نماز کی ادائیگی

’حرمین میں سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: واس/ ٹوئٹر)
حرمین شریفین میں سماجی فاصلے پر عمل کرتے ہوئے آج پہلی نماز ادا کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ظہر کی نماز میں نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے وزارت داخلہ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے زمین پر سٹیکر چسپاں کردیئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلہ اور ماسک کی پابندی کے لیے نگراں تعینات کئے گئے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلی کی طرح سینیٹائزنگ جاری ہے‘۔
’جبکہ حرم مکی شریف کے مطاف میں طواف کے دوران بھی سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے زمین پر نشان ثبت کئے گئے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سماجی فاصلے کے نشانات حرمین کے اندر اور بیرونی صحنوں میں جہاں نماز پڑھی جاتی ہے وہاں ثبت کئے گئے ہیں‘۔

شیئر: