Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ڈوز ضروری کیوں؟

بوسٹرڈوز سے جسم کا مدافعتی نظام مستحکم ہوتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ مملکت نے ویکسینیں حاصل کرکے معاشرے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا مزاحمتی نظام بہتر کرلیا- اسے قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر العبدالعالی نے کہا کہ گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے نازک کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ان دنوں ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لینے والوں کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے- وجہ یہ ہے کہ انتہائی نگہداشت اور انتہائی نازک کیسز میں سے بیشتر کا تعلق ایسے لوگوں سے ہے جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لیں۔

ترجمان صحت کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے نازک کیسز میں اضافہ ہوا(فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت صحت کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ بوسٹر ڈوز لینے والوں میں اکا دکا ہی کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔
طبی جائزوں سے یہ بات ثابت ہے کہ ویکسینوں سے جو مدافعتی نظام مرتب ہوتا ہے وہ ویکسین لینے کے3 ماہ بعد کمزور پڑ جاتا ہے لہٰذا بوسٹر ڈوز کے  ذریعے اسے مضبوط بنانا ہوتا ہے۔
العبد العالی نے کہا کہ جو لوگ بوسٹر ڈوز لے لیتے ہیں وہ کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے متاثر ہونے سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔ اس طرح کے لوگ وائرس سے بہت کم متاثر ہوتے ہیں۔ 

شیئر: