Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کا الیکٹرک اور ہائبرڈ کاروں پر سبسڈی ختم کرنے کا اعلان

چین میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت میں ایک سو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا (فوٹو اے ایف پی)
چین کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس کے آخر میں الیکٹرک اور ہائبرڈ کاروں پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔
نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چین کے حکام کا کہنا ہے کہ فروخت میں اضافے کے بعد اس شعبے کو مزید حکومتی امداد کی ضرورت نہیں رہی۔
جمعے کو وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ 2022 کے شروع میں 30 فیصد سبسڈی ختم کی جائے گی اور سال کے آخر تک اسے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
31 دسمبر 2022 کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں پر سبسڈی نہیں ہوگی۔‘
چین میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز نے کہا ہے کہ 2019 میں الیکٹرک کاریں مجموعی طور پر فروخت ہونے گاڑیوں کا پانچ فیصد تھیں اور 2022 میں یہ 18 فیصد تک پہنچ جائی گی۔
’رواں برس فروخت ہونے والی دو کروڑ 75 لاکھ گاڑیوں میں سے 50 لاکھ الیکٹرک ہوں گی۔‘
چین دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ چین نے کہا ہے کہ 2035 تک گاڑیوں کی اکثریت الیکٹرک اور ہائبرڈ ہوگی۔

شیئر: