Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسلا نے گاڑیوں میں دوران ڈرائیونگ ویڈیو گیمز کا فیچر غیرفعال کردیا

ٹیسلا کو دوران ڈرائیور ویڈیو گیمز کے فیچر پر تنقید کا سامنا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے دوران ڈرائیونگ ویڈیو گیمز کے فیچر کو غیرفعال کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو امریکی ٹریفک سیفٹی ریگولٹیرز نے کہا ہے کہ ’الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا دوران ڈرائیونگ ڈرائیوز کو ویڈیو گیمز کھیلنے سے روکنے کے لیے سافٹ ویئر کو اپڈیٹ کرے گا۔‘
امریکہ کی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’کمپنی انٹرنیٹ پر سافٹ ویئر اپڈیٹ بھیجے گی جو ’پسنجر پلے‘ نامی فنکشن کو لاک کر دے گی اور دوران ڈرائیونگ یہ فنکشن کام نہیں کرے گا۔‘
ٹیسلا کی جانب سے دوران ڈرائیونگ ویڈیو گیمز کھیلنے کی اجازت کے بعد نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا تھا کہ اس نے پانچ لاکھ 80 ہزار ٹیسلا کی گاڑیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ٹیسلا کی گاڑیوں میں ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو گیمز کھیلنے پر خدشات کا اظہار کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس سے حادثات میں اضافہ ہوگا۔
ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے کہا تھا کہ ’ٹیسلا کی بہت ساری گاڑیوں میں دسمبر 2020 سے ویڈیو گیمز کا فیچر موجود ہے۔‘
روان برس کے آغاز میں ایک کسٹمر کی شکایت  کے بعد ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ ’سافٹ ویئر اپڈیٹ کے بعد بھی تحقیقات جاری رہیں گی۔‘
واضح رہے کہ ٹیسلا کو دوران ڈرائیونگ ویڈیو گیمز کے فیچر استعمال پر تنقید کا سامنا تھا۔

شیئر: