Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ : بارش کی وجہ سے بجلی کا کھمبا گر گیا

کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی (فوٹو، سبق نیوز)
مکہ مکرمہ کے ایک رہائشی علاقے میں بارش کے دوران بجلی کا کھمبا گرگیا۔ سعودی الیکٹرک کمپنی کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی فوری طورپرجائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔
سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے ’الراشیدید’ ہاوسنگ میں بجلی کا کھمبا بارش اور تیز ہوا کی وجہ گرگیا۔ کھمبا گرنے سے کسی قسم کے جانی نقصان اطلاع نہیں ملی۔
کھمبا گرنے کی اطلاع ملتے ہی بجلی کمپنی کی فنی امور کی نگران ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں جنہوں نے سڑک کوٹریفک کے لیے بند کرکے کھمبا وہاں سے ہٹانے اور بجلی کے کیبل درست کرنے کا آغاز کردیا

شیئر: