Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کمپنی صارف کو ہرجانہ ادا کرنے کی پابند کب ؟ 

بل سے متعلق شکایت پندرہ دن کے اندر حل کرنا لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر) 
الیکٹرک سٹی اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے  کہا ہے کہ پانچ صورتوں میں بجلی کمپنی صارف کو ہرجانہ ادا کرے گی-  
اخبار 24 کے مطابق مندرجہ ذیل صورتوں میں بجلی کمپنی صارفین کو ہرجانے اداکرنے کی پابند ہوگی جن کی وجہ سے صارفین کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا- 
شہروں میں بجلی کا بل ادا کرنے کے تین گھنٹے اور دیگر مقامات پر 5 گھنٹے  کے اندر بجلی سروس بحال نہ کی گئی ہو- 
ایک سال کے  دوران 4 سے زیادہ مرتبہ  بجلی سروس منقطع ہونے پر بشرطیکہ ہر بار دورانیہ چار گھنٹے سے زیادہ کا ہو- 

عام حالات میں بجلی منقطع ہونے پر 24 گھنٹے کے اندر سروس بحال کرنا ضروری ہے(فوٹو،ٹوئٹر)

عام حالات میں بجلی سروس منقطع ہونے پر چوبیس گھنٹے کے اندر سروس بحال نہ کی جانے کی صورت میں- 
بجلی کے بل سے متعلق شکایت پندرہ ورکنگ ڈیز کے اندر حل نہ کی گئی ہوں- 
نئے ادارے کو 40 ورکنگ ڈیز کے اندر بجلی سروس مہیا نہ کرنے پر- 
الیکٹرک سٹی اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے توجہ دلائی ہے کہ مذکورہ پانچوں صورتوں میں سے ہر صورت میں صارف بجلی کمپنی سے ہرجانہ حاصل کرنے کا حقدار ہوگا اور ہرجانے کی کارروائی بجلی کمپنی کو خودکار نظام کے تحت انجام دینا ہوگی۔

شیئر: