Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں 233 افراد گرفتار، 641 سے تفتیش

’مذکورہ افراد میں سے بعض وزارت دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈ، صحت، عدلیہ اور وزارت بلدیاتی امور سے تعلق رکھتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد کرپشن نے گزشتہ ماہ جماد اول میں 641 افراد کے ساتھ تفتیش کی ہے جبکہ 233 شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے مذکورہ عرصے کے دوران 5518 تفتیشی دورے بھی کئے ہیں۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد میں سے بعض وزارت دفاع، داخلہ، نیشنل گارڈ، صحت، عدلیہ اور وزارت بلدیاتی امور سے تعلق رکھتے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد پر منصب کا نا جائز استعمال، ذاتی مفادات کا حصول، رشوت، منی لانڈرنگ، جعلسازی اور دھوکہ دہی کا الزام ہے‘۔
’زیر حراست بعض افراد کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جبکہ ان کا کیس جاری ہے جبکہ بعض دیگر ابھی زیر حراست ہیں‘۔

شیئر: