Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام سکولوں میں کل سے 10 دن کی تعطیل ہوگی

’تعطیل کے بعد تدریسی عمل 7 شعبان تک رہے گا جس کے بعد 10 دن کی چھٹی دی جائے گی‘ ( فوٹو: بنض)
سعودی عرب کے تمام سکولوں میں آج جمعرات کو آخری تدریسی دن ہے جس کے بعد طلبہ اور اساتذہ کو 10 دن کی چھٹی دی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوبارہ تدریس کا آغاز اتوار 16 جنوری کو ہوگا۔
وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ہونے والی تعلیمی جدول میں تدریسی سال کو تین سمسٹر میں تقسیم کیا گیا تھا۔
ہر سمسٹر میں 13 ہفتے رکھے گئے ہیں جبکہ سمسٹر کے دوران طویل ہفتہ وار تعطیلات بھی رکھی گئی ہیں۔
اسی طرح رواں دوسرے سمسٹر کے وسط میں 10 دن کی چھٹی مقرر کی گئی ہے جس سے طلبہ کل جمعہ سے مستفید ہوں گے۔
تعطیل کے بعد تدریسی عمل 7 شعبان تک  جاری رہے گا جس کے بعد 10 دن کی چھٹی دی جائے گی۔
بعد ازاں تیسرا اور آخری سمسٹر شروع ہوگا جس کے درمیان دو طویل ہفتہ وار تعطیلات ہوں گے اور یہ ذو الحجہ کے شروع تک جاری رہے گا۔

شیئر: