Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکن کو اقامہ اور پاسپورٹ نہ دینا انسانی سمگلنگ، پی آئی اے کی پروازیں متاثر، پاکستانیوں کے لیے ایئر پورٹس پر سہولت ڈیسک سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

کارکن کو اقامہ اور پاسپورٹ نہ دینا انسانی سمگلنگ، سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں متاثر، غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم، پرمٹ کے بغیر حج کے خلاف سخت قوانین اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایئر پورٹس پر سہولت ڈیسک سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں رہیں۔
’کارکن کو اقامہ اور پاسپورٹ نہ دینا انسانی سمگلنگ ہے‘
سعودی عرب میں قومی کمیٹی برائے انسداد انسانی سمگلنگ نے کہا ہے کہ کارکن کو اقامہ نہ دینا اور پاسپورٹ حوالے نہ کرنا بھی انسانی سمگلنگ کی سرگرمی کے دائرے میں آتا ہے-
سپانسر کو سعودی قانون کے بموجب اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ اپنے گھریلو ملازمین میں سے کسی کا بھی اقامہ یا پاسپورٹ یا کوئی شناختی دستاویز اپنے قبضے میں رکھے اور کارکن کو اس سے محروم رکھے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

موسم کی خرابی، سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں متاثر

لاہور میں موسم خراب ہونے کے باعث قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی کئی پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر اُتار لی گئیں۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ’کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302، ابوظبی سے لاہور کی پرواز پی کے 264 اور جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 9760 موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد اُتر گئیں۔‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم جاری، 13 ہزار سے زیادہ تارکین گرفتار
غیر قانونی تارکین کے خلاف ملک بھر میں مہم جاری ہے جس کے تحت گزشتہ ہفتے اقامہ و لیبر قوانین کی علاوہ ہزاروں دراندازوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشترکہ کمیٹی نے 30 دسمبر 2021 سے 5 جنوری 2022 کے دوران گرفتار ہونے والوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سیرین ایئر کا سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن میں توسیع کرنے کا اعلان

پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر نے سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن میں توسیع کرتے ہوئے جدہ کے لیے مزید براہ راست پروازوں کا اعلان کیا ہے۔ 
سیرین ایئر کے چیف ایگزیکٹو صفدر ملک نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’سیرین ایئر نے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے مزید پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں کراچی، لاہور اور پشاور سے براہ راست جدہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔‘ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

وزٹ ویزے کا اجرا وزارت خارجہ کا کام ہے، محکمہ پاسپورٹ
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزوں کا اجرا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ ایک ملک سے کسی اور ملک کے لیے وزٹ ویزے کا اجرا ہمارا کام نہیں۔ یہ وزارت خارجہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سماجی فاصلہ نہ رکھنے اور درجہ حرارت چیک نہ کرانے  پر جرمانہ کتنا؟

 سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا ضوابط پر عمل کرنا ہرایک کی ذمہ داری ہے۔ عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ نہ رکھنے پرایک ہزار ریال جرمانہ کیاجائے گا ۔
سبق نیوز نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹس کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہے اس قانون پر عمل نہ کرنے والوں کو سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

پرمٹ کے بغیر حج پر جانے والوں کے خلاف سخت قوانین جاری
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نےپرمٹ کے بغیرحج کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کردیں- حج انتظامات کو مؤثر بنانے، حج مقامات کا ماحول عبادت کے لیے ساز گار رکھنے، بدنظمی کو روکنے کے لیے مقررہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں اور ان پر سزاؤں کا چارٹ جاری کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے حج قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے  لیے قید، جرمانے اور حج سے محرومی کی سزائیں متعین کی ہیں۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کےلیے کھول دی گئی

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کے لیے جمعرات سے کھول دی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے ٹوئٹر پراطلاع دی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ زائرین نے 6 جنوری 2022 مطابق  3 جمادی الثانی   1443ھ جمعرات کو مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کےلیے کھول دی گئی ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

’سعودی عرب اور امارات سے آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ ہوگا‘
پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الااقوامی پروازوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔
منگل کو جاری ہونے والے نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق 15 سال سے زائد عمر کے تمام مسافروں کو پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

کورونا کے سب سے زیادہ مریض کہاں، کیا تعداد میں اضافہ ہوگا؟

سعودی عرب میں گزشتہ 17 ماہ میں کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ درج ہواہے جس کے مطابق روزانہ تعداد بڑھ کر 2585 ہوگئی ہے جبکہ وزیر صحت نے آئندہ دنوں میں مریضوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق آج مریضوں کی تعداد کل پیر کی تعداد کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

موسیقی کی رسمی تربیت دینے والا طائف کا پہلا میوزک سکول

سعودی عرب کے شہر طائف میں موسیقی کا شوق رکھنے والوں کے لیے ایک نیا سکول کھولا گیا ہے جہاں مقامی ہنر کی تلاش کی غرض سے مخلتف آلات کو سکھانے کے علاوہ موسیقی کی رسمی ٹریننگ دی جاتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’نہاوند‘ کے نام سے کھولا گیا میوزک سینٹر موسیقی کے مشرقی اور مغربی  آلات میں ٹریننگ دیتا ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

شیئر: