Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کےلیے کھول دی گئی

احتیاطی تدابیر کے تحت سماجی فاصلے کے اصول پرعمل جاری ہے(فوٹو عاجل)
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کے لیے جمعرات سے کھول دی ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے ٹوئٹر پراطلاع دی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ زائرین نے 6 جنوری 2022 مطابق  3 جمادی الثانی   1443ھ جمعرات کو مسجد نبوی کی چھت نمازیوں کےلیے کھول دی گئی ہے-
انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور نمازیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد  کے پیش کیا گیا ہے-
مسجد نبوی الشریف کی چھت کھولے جانے سے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی نمازیوں کےلیے گنجائش برھنے سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ مغرب اور عشا کی نماز مسجد نبوی میں ادا کرسکیں گے- عام طور پر ان دونوں نمازوں میں نمازیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے-
یاد رہے کہ آج (جمعرات) سے مملکت بھر کے سکولوں میں 10 روز کی چھٹیاں بھی ہوگئی ہیں- مقامی اور مقیم غیرملکی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے پہنچنے لگے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: