مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ، پھولوں سے بنی شاہ سلمان کی تصویر اور صحرائی باغات سمیت گذشتہ ہفتہ کی تصویری جھلکیاں
سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کےلیے مسجد الحرام میں 34 ٹریک
مسجد الحرام میں زائرین کی سہولت اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے مطاف میں 34 ٹریک بنائے ہیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں‘۔
پھولوں سے بنی شاہ سلمان کی تصویر
الاحسا کمشنری کے فلاور فیسٹول میں ہزاروں قدرتی پھولوں سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی تصویر انتہائی مہارت سے بنائی گئی ہے۔ تصویر کو دیکھ کر یہ گمان کرنا مشکل ہے کہ اسے قدرتی پھولوں سے بنایا گیا ہوگا۔
گرین انیشیٹو کے تحت پودوں کے بیج
الجوف ، حائل ہائے وے پر مختلف پودوں کے بیج بوئے جا رہے ہیں یہ گرین سعودی عرب انیشیٹیو کے تحت کیا جا رہا ہے ۔
صحرائی ریت کے درمیان الزلفی کے باغات
سنہری صحرائی ریت کے درمیان الزلفی کے باغات صحرا کی خوبصورتی کو دلکش بنا رہے ہیں ۔
سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز الدوسریہ قلعہ
موسم سرما کے دوران جازان شہر کی بلند ترین پہاڑی چوٹی پر واقع الدوسریہ قلعہ مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور سیر و سیاحت کے لیے آنے والوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا۔ایس پی اے کے مطابق الدوسریہ قلعہ جازان ریجن کا قابل دید اہم تاریخی مقام ہے ۔
ڈاکار ریلی کے پانچویں مرحلے میں رائیڈرز کے جوہر
ڈاکار ریلی 2022 کے پانچویں مرحلے میں مختلف رائیڈرز اپنا جوہر دکھا رہے ہیں ۔
28 لاکھ نشہ آور گولیاں، 627 کلو چرس اور 28 ٹن قات ضبط
سرحدی سیکیورٹی فورس نے سعودی عرب کی مشرقی سرحد سے 28 لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے‘۔ایک اور کارروائی میں 627 کلو چرس اور 28 ٹن نشہ آور پودہ ’قات‘ سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے‘۔