Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں آزاد ورکرز کی قانون مخالف سرگرمیوں پر مشتمل ویڈیو وائرل

آزاد ورکرز کفیلوں سے مفرور یا ان سے معاملات طے کرکے کام کرنے والے ہیں- (فوٹو الاخباریہ)
جدہ میں ٹھیکے داروں اور آزاد ورکرز کی قانون مخالف سرگرمیوں پر مشتمل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین مطالبہ کر رہے ہیں کہ ٹھیکے داروں کو قانون کا پابند بنایا جائے اور آزاد ورکرز کا رواج حتمی طور پر ختم کیا جائے۔
الاخباریہ چینل نے ویڈیو رپورٹ جاری کرکے توجہ دلائی ہے کہ جدہ میں مختلف مقامات پر کفیلوں سے مفرور یا ان کے ساتھ معاملات طے کرکے کام حاصل کرنے کی فکر میں ادھر ادھر گھومنے والے غیرملکی کارکن قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں- اس سے شہر کا منظر نامہ بھی بگڑ رہا ہے۔ جدہ جیسے عالمی شہر کی حیثیت بھی متاثر ہو رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ٹھیکے دار غیر قانونی طریقے سے ایسے ورکرز کی خدمات حاصل کرنے کے چکر میں پڑے رہتے ہیں جو سستے ہوتے ہیں اور ان کی بہت زیادہ ذمہ داریاں انہیں ادا نہیں کرنا پڑتیں۔ یہ لوگ ٹھیکہ دینے والوں کو بھی دھوکہ دیتے ہیں۔ ‘

ٹھیکے دار بھی سستی خدمات پیش کرنے والے ورکرز کے چکر میں رہتے ہیں۔ (فوٹو الاخباریہ)

رپورٹ کے مطابق بعض اوقات آدھا کام کرکے فرار ہو جاتے ہیں جبکہ غیر ملکی کارکن بھی ٹھیکے داروں کی تلاش میں شہر کے مختلف مقامات پر جمع ہو جاتے ہیں اور ٹھیکے دار کے پہنچنے پر اس کی گاڑی کے اطراف گھیرا ڈال لیتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ عام طور پر غیر قانونی ٹھیکے دار غیرملکی ہیں اور وہ نااہل اور ناتجربہ کار ورکرز کی مدد سے ٹھیکے کے کام انجام دیتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: