Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے صنعتی شعبے کی پیداوار میں 10.3 فیصد اضافہ

’یہ ریکارڈ اضافہ نومبر 2021 کا ہے جس کا تقابل گزشتہ سال مماثل مدت سے کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں صنعتی شعبے کی پیداوار میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ ریکارڈ اضافہ نومبر 2021 کا ہے جس کا تقابل گزشتہ سال مماثل مدت سے کیا گیا ہے۔
نومبر 2021 میں اضافہ مئی 2021 سے ہونے والے اضافوں میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ مئی 2020 سے شعبہ کورونا کی وجہ سے متاثر رہا ہے۔
اقتصادی شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’نومبر میں ہونے والا اضافہ 124.2 پوائنٹ ہے اور یہ گزشتہ 19 ماہ کا ریکارڈ اضافہ ہے‘۔
’آخری بڑا اضافہ اپریل 2020 میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو 135.2 پوائنٹ تھا‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’صنعتی شعبے میں اضافہ مائننگ سیکٹر میں 10.4 فیصد اضافے کے باعث ہوا ہے‘۔
 
 

شیئر: