قائمقام نائب وزیر داخلہ شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف نے جمعرات کو اپنے دفتر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فرنٹیئرورکس آگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالسمیع سے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر میجر جنرل عبدالسمیع کے ہمراہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
-
ریاض : ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شہباز شریف کی ملاقات
Node ID: 894744
پاکستانی فرنٹیئرورکس آگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالسمیع جب ریاض میں وزارت کے دفتر پہنچے تو قائمقام نائب وزیر داخلہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔











