ریاض پولیس نے دھوکے بازی میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان انٹرنیٹ پر انتہائی ارزاں نرخوں میں گاڑیوں کی فروخت اور ورک ویزے جاری کرانے کا دعویٰ کرتے تھے۔
سبق نیوز نے ریاض پولیس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ انٹیلیجنس ادارے کی ٹیموں نے تین رکنی گروہ جو دو بنگلہ دیشی اور ایک شامی شہری پر مشتمل تھا کو گرفتار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میں جعلساز گروہ پکڑا گیا، 1.9 ملین جعلی کرنسی برآمدNode ID: 641756
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے انٹرنیٹ پر گاڑیاں فروخت کرنے کا پیچ بنایا ہوا تھا جہاں وہ جدید ماڈلز کی گاڑیوں کے انتہائی ارزاں نرخ ظاہر کر کے لوگوں کو راغب کرتے اور انہیں لوٹ کر رقم بیرون ملک منتقل کر دیتے تھے۔
جرائم پیشہ گروہ ورک ویزے جاری کرانے کے حوالے سے بھی لوگوں سے رقوم حاصل کرتے تھے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ انٹرنیٹ پر جعلی سائٹ بیرون مملکت سے آپریٹ کی جاتی تھی جس کے ذریعے وہ مملکت میں سادہ لوح لوگوں کا شکار کرتے اور ان سے حاصل کی گئی رقم غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کر دیتے تھے۔
پولیس نے تینوں ملزمان کا کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے جہاں مزید تحقیقات کے بعد ان کا مقدمہ عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔