Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریضوں کا نیا ریکارڈ، 4700 سے زیادہ کیسز کی تصدیق

’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 893 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد 547507 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی روزانہ تعداد میں نیا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت نے آج پیر کو کورونا کے 4778 مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’آج کے اضافے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 583531 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 893 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد 547507 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 8895 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’مختلف ہسپتالوں میں 154 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔

شیئر: