Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ یوتھ فورم میں کھیلوں کے سعودی وزیر کی شرکت

ورلڈ یوتھ فورم کا مقصد ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے- (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے کھیلوں کے وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے پیر کو ورلڈ یوتھ فورم کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی-

مصری صدر کی سربراہی میں افتتاحی اجلاس ہوا- (فوٹو ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق ورلڈ یوتھ فورم کا افتتاحی اجلاس مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں صدر عبدالفتاح السیسی کی قیادت میں منعقد ہوا-
ورلڈ یوتھ فورم کا مقصد ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال اور نوجوانوں کے  درمیان مکالمے کو فروغ دینا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: