Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارب اور شبوہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 49 حملے، 270 دہشت گرد ہلاک

حوثیوں کی 36 عسکری گاڑیاں تباہ کردی گئیں- (فوٹو عاجل)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شبوہ اور مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 49 حملے کیے گئے-
العربیہ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد نے حملوں کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ گیارہ حملے مارب میں کیے گئے جبکہ 38 عسکری آپریشن شبوہ میں کیے گئے-
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملوں میں حوثیوں کی 36 عسکری گاڑیاں تباہ کردی گئیں اور  270 سے  زیادہ حوثی دہشتگرد مارے گئے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: