Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارب اور شبوہ میں 54 حملے، مواصلاتی ٹھکانے اور عسکری کیمپ تباہ

مارب میں 65 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا- (فوٹو اخبار 24)
عرب اتحاد برائے یمن نے اتوار کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ مارب اور شبوہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  54 حملے کیے گئے-
الاخباریہ اور اخبار  24 کے مطابق عرب اتحاد نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مارب میں پندرہ عسکری آپریشن کیے گئے- جبکہ شبوہ میں 39 عسکری اقدامات کیے گئے-
عرب اتحاد نے بتایا کہ حملوں کے دوران مارب میں حوثیوں کی گیارہ عسکری گاڑیاں اور مواصلاتی ٹھکانے تباہ کردیے گئے جبکہ 65 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا-
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ شبوہ میں 290 حوثی دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 30 عسکری گاڑیاں اور کیمپ تباہ ہوئے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: