Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپاٹی سندھ میں ناکام ہو چکی،سعد رفیق

اسلام آباد... وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات اچھی بات ہے۔ ملاقات کے بعد عمران خان نے ہوش میں بیان دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپاٹی سندھ میں ناکام ہو چکی ہے۔ اس لئے وہاں ڈلیور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں میرٹ پر چلنے والا افسر وارا نہیں کھاتا۔ سندھ حکومت کو آئی جی نہیں گھر کا منشی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر سنجیدہ انسان ہیں۔ وہ مجھ کو شرم دلاتے رہتے ہیں لیکن میری گزارش ہے کہ عمران خان سانحات پرسیاست نہ کریں۔

شیئر: